اٹلی،12جولائی(ایجنسی) اٹلی میں دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے 20 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ملک کے جنوبی حصے میں کوراٹو اور اَندریا نامی شہروں کے درمیان یہ حادثہ سنگل ٹریک پر ہوا۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جائے حادثہ کی فضا سے لی جانے والی تصاویر میں آمنے سامنے سے ٹکرانے والی ان
ٹرینوں کی بوگیاں ایک دوسرے میں دھنسی ہوئی اور ریلوے ٹریک کے دونوں جانب ملبہ بکھرا نظر آ رہا ہے۔
ایک پولیس افسر نے اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے. ان کے مطابق حادثے میں جن لوگوں کی موت ہوئی ہے وہ لوگ ٹرین کے اگلے حصے میں سفر کر رہے تھے.